اسلام آباد (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش’’ فائن فوڈ آسٹریلیا ‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 17مئی ہے ۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق 4 روزہ نمائش آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں2سے 5ستمبر تک جاری رہے گی جس میں چائے ، دلیہ ، کافی ، چاول ، گلابی نمک ، مشروبات ، ڈیری مصنوعات ، گوشت ، سی فوڈ، فروزن فوڈ، پھل ، سبزیاں ، سنیکس اور زراعت سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
جواب دیں