اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کی 18 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
عماد شکیل بٹ کو قومی ہاکی ٹیم کا کپتان اور ابوبکر کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
دوگول کیپرز عبداللہ اور منیب الرحمن کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
دیگرکھلاڑیوں میں اسامہ بشیر، احتشام، عبداللہ ، سفیان ، سلمان رزاق ، ارشد لیاقت، معین شکیل، ذکریا حیات، مرتضیٰ یعقوب، غضنفرعلی، عبد الرحمان، حنان شاہد، راناوحید اور اعجاز احمد شامل ہیں۔
ٹیم میں سات ریزرو کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ہیڈ کوچ پاکستان ہاکی ٹیم رولنٹ اولٹمنز کا کہنا ہےکہ موجودہ ٹیلنٹ کو دیکھ کر بہترین ٹیم تیار کرنے کی کوشش کی، جو ٹیم میں شامل نہیں وہ مزید محنت کریں، ہمارا ٹارگٹ نیشنز ہاکی کپ ہے۔
رولنٹ اولٹمنز کے مطابق اذلان شاہ کے بعد نیشنز کپ کے لیے ٹیم میں تبدیلی کی جاسکتی ہے،ہمیں اذلان شاہ کپ کے نتائج کی فکر نہیں، ہم نے ایک بہتر ٹیم تیار کرنی ہے، کھلاڑیوں نے اچھا رزلٹ دکھایا تو ایونٹ جیت سکتے ہیں۔
جواب دیں