کراچی (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز):اینگرو کارپوریشن کی آمدنی میں 45فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق اینگرو کارپوریشن نے 31مارچ2024 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کااعلان کردیا ہے۔ موثر آپریشنز سے اینگروکارپوریشن کی آمدنی گزشتہ سال کے72.1ارب روپے کے مقابلے میں 45فیصد اضافے کے ساتھ104.3ارب روپے ہوگئی ہے۔
2023کی پہلی سہ ماہی کے 8.8ارب روپے کے مقابلے میں2024کی پہلی سہ ماہی میں اینگرو کاروپوریشن کا بعد از ٹیکس منافع 10.4ارب روپے رہا۔ پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 10.66روپے فی حصص رہی ۔اینگرو کارپوریشن نے حصص یافتگان کیلئے11روپے فی حصص ڈیویڈنڈدینے کا بھی اعلان کیاہے۔
جواب دیں