بچوں کو ہمیشہ ماؤں کی دعاؤں کی ضرورت ہوتی ہے، صباء فیصل

لاہور(پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز)سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے بچے بڑے ہوتے ہیں انہیں دوا کے ساتھ دعا کی بھی ضرورت ہوتی ہے بتایا کہ اپنے دونوں بیٹوں کو شادی سے قبل ایک نصیحت کی تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ اب ماشا اللّٰہ سے میرے تینوں بچے شادی شدہ ہیں لیکن جب میں نے اپنے دونوں بیٹوں کی شادی کی تو انہیں ایک نصیحت کی کہ اپنے سسرال والوں کو بھی اپنے والدین کا درجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹوں سے کہا کہ اب تمہاری ایک نہیں دو دو مائیں ہیں۔ جس طرح میں تمہارے لیے دعا کرتی ہوں اسی طرح تمہاری اہلیہ کی والدہ بھی تمہاری بھلائی و خیر کے لیے دعائیں کریں گی۔

صبا فیصل نے کہا کہ میں نے اپنے دونوں بیٹوں کو نصیحت کی کہ انہیں اپنے سسرال والوں کا احترام یقینی بنانا ہے، کیونکہ جیسے جیسے بچے بڑے ہوتے ہیں انہیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے