ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

اسلام آباد (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز):ماڑی گیس کمپنی لمیٹڈ کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا۔ کمپنی کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمپنی کو 51.62 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ماڑی گیس کو 40.29 ارب روپے منافع حاصل ہوا تھا۔

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 387.02 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 302.03 روپے تھی۔ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کو 14.12 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 14 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کمپنی کو 16.43 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہواتھا۔ تیسری سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 105.88 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 123.16 روپے تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے