پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ریڈبال کوچ جیسن گلیسپی اور وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن قومی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے بالترتیب ریڈ بال اور وائٹ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن پی سی بی پوڈ کاسٹ کے 48 ویں ایڈیشن میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔
پی سی بی پوڈ کاسٹ سےخصوصی گفتگو کے دوران کوچز کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں۔
جیسن گلیسپی کی کیپ ٹاؤن سے گفتگو
جیسن گلیسپی نے کیپ ٹاؤن سے پی سی بی کی ڈیجیٹل ٹیم کے ساتھ خصوصی گفتگو میں نہ صرف پاکستان ٹیم میں شامل ہونے کے بارے میں اپنی خوشی کا اظہار کیا بلکہ ٹیسٹ سائیڈ سے اپنی کوچنگ کے انداز ، ٹیم کی ترقی اور شائقین کی اہمیت جیسے نکات پر بھی بات کی۔
جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ ’مجھے ٹیسٹ کرکٹ پسند ہے، یہ آپ کے کھیل کے ہر حصے کو جسمانی اور ذہنی طور پر جانچتی ہے، یہ تکنیک کی جانچ کرتی ہے اور یہ حقیقی امتحان ہے، آپ کو صرف دنیا بھر کے کھلاڑیوں سے بات کرنی ہے اور وہ یہ سب ٹیسٹ کرکٹ کو ہی پسند کرتے ہیں، کھلاڑی اپنے سر پر اپنے ملک کی کیپ سجانا چاہتے ہیں اور وہ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں‘۔
جواب دیں