پاکستان کے عثمان چند پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے۔
عثمان چند نے دوحا میں اسکیٹ شوٹنگ کوالیفائرز میں چوتھی پوزیشن حاصل کی جب کہ کوالیفائرز کے 2 ٹاپ پلیئرز نے اولمپکس کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔
عثمان چند ابتدائی 36 شاٹس کے بعد دوسری پوزیشن پر تھے لیکن انہوں نے 37 سے 40 ویں شاٹ میں 2 ٹارگٹ مس کردیے۔
2 ٹارگٹ مس ہونے کی وجہ سے عثمان دوسری سے چوتھی پوزیشن پر چلے گئے، عثمان نے 40 میں سے 34 ٹارگٹ لیے جب کہ چوتھی پوزیشن پر آنے کے بعد عثمان میڈل کیلئے آخری 20 شاٹس سے باہر ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کیلئے اب تک پاکستان کے 3 شوٹرز نے کوالیفائی کیا ہے جب کہ کشمالہ طلعت ، جی ایم بشیر اور گلفام جوزف پیرس اولمپکس میں جگہ بنا چکے ہیں۔
جواب دیں