گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

اسلام آباد (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز)گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے مہینے میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 239 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اس سے مدت کے مقابلے میں 24 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا مجموعی حجم 317 ارب روپے تھا۔ فروری کے مقابلے میں مارچ میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرض جات کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پر 1.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فروری میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرض زات کا حجم 243 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مارچ میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 8406 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے