ہم کہیں گئے ہی نہیں: پی ٹی آئی میں واپسی کے سوال پر فواد چوہدری کا جواب

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی میں واپسی کے سوال پر کہا کہ واپس وہاں ہوتا ہے جہاں بندہ چھوڑتا ہے ہم کہیں گئے ہی نہیں۔

راولپنڈی میں فواد چوہدری اور شیریں مزاری انسداد دہشتگردی عدالت پہنچے۔

اس موقع پر فواد چوہدری نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تلخیاں کم ہوں، اللّٰہ آسانیاں پیدا کرے، آج ہم سارے 9 مئی کے کیسز کے سلسلے میں عدالت آئے ہیں، ہم مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کہانی ابھی آئی نہیں، کہانی ان کی آئی جو ٹی وی پر بات کر سکتے ہیں، ہماری باری آئے گی تو ہم اپنی کہانی سنائیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی کوئی ساکھ نہیں، فارم 47 پر کھڑی ہے، اس وقت مولانا اور صوبہ خیبر پختونخوا ایک طرف کھڑے ہیں، میرا خیال ہے مولانا صاحب نے فیصلہ کر لیا کہ یہ حکومت ہٹے گی، پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو یہ حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو سب سے بات کرنی چاہیے، مولانا صاحب سے بھی کرنی چاہیے۔

پی ٹی آئی میں واپسی کے سوال پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ واپس وہاں ہوتا ہے جہاں بندہ چھوڑتا ہے ہم کہیں گئے ہی نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے