اسلام آباد (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز) نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کو جاری کیلنڈر سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا ہے۔ بینک کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق کیلنڈر سال کی پہلی سہ ماہی میں نیشنل بینک آف پاکستان 9.708 ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14 فیصد کم ہے۔
گزشتہ سا ل کی پہلی سہ ماہی میں نیشنل بینک کو 11.24 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ جاری کیلنڈر سال کی پہلی سہ ماہی میں بینک کی فی حصص آمدنی 4.56 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 5.29 روپے تھی۔ بینک کے مجموعی ریونیو کاحجم 43.63 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سا ل کی اسی مدت میں 41.20 ارب روپے تھا۔
جواب دیں