منسک (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز):بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لُوکا شینکو نے کہا ہے کہ نیٹو ہمارے ملک کی مغربی سرحدوں پر فوجی طاقت میں اضافہ کرکے ہمیں جنگ میں گھسیٹنا چاہتا ہے ۔ ٹی آرٹی کے مطابق یہ بات بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لُوکا شینکو نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ نیٹو اپنے سٹریٹجک اسلحے میں مستقل جدّت لا رہا ہے اور اس نے ہمارے ملک کے مغربی سرحدی ہمسائیوں پولینڈ اور بالٹک ممالک میں اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کر دیا ہے اور جواباً ہم نے بھی اپنے اڈوں پر اسی نوعیت کا اسلحہ نصب کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف کمانڈر کی حیثیت سے میں خود، ہماری فوج اور سپیشل سروسز بھی یہ سب کچھ دیکھ رہے ہیں، نیٹو والے ہمیں اشتعال دِلا رہے، خندق کھود رہے اور اپنے اسلحے کو متواتر جدید بنا رہے ہیں لیکن ہماری امن پسندی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم کسی جواب کی صلاحیت نہیں رکھتے،اس معاملے میں کوئی بھی غلط فہمی میں نہ رہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جیسے جیسے خطرات میں اضافہ ہوتا جائے گا اسی شکل میں ہم موزوں تدابیر اختیار اور اپنی جنگی صلاحیت میں اضافہ کریں گے، ہمیں اضافی تدابیر پر مجبور نہ کیا جائے۔
جواب دیں