لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نےکرکٹ سیریز کے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیوں کی شکایت پر تحقیقات شروع کردیں۔
ذرائع کے مطابق کرکٹ سیریز کے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیوں کے معاملے پر پی سی بی اسٹاف سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ سی ای او سلمان نصیر کے ماتحت کام کرنے والی خاتون اور دیگر 2 ملازمین کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف آئی اے نے ٹکٹ فروخت کرنے والی نجی کمپنیز اور پی سی بی کے معاہدوں کی بھی چھان بین شروع کردی ہے۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت کی مد میں جاری چیکس کا جائزہ لے رہے ہیں۔
جواب دیں